ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جسٹس این وی رمن ملک کے 48 ویں چیف جسٹس ہوں گے 

جسٹس این وی رمن ملک کے 48 ویں چیف جسٹس ہوں گے 

Wed, 07 Apr 2021 10:38:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)   صدر رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج  این وی رمن  کو ملک کا نیا چیف جسٹس(  سی جے آئی) مقرر کیا ہے ۔

 وزارت قانون و انصاف کی طرف  سے جاری  پریس  ریلیز کے مطابق مسٹر کووند نے  آئین کے آرٹیکل 124 کی شق 2 میں حاصل کردہ اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس رمن کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے ۔ جن کی مدت موجودہ چیف جسٹس، جسٹس شرد اروند بونڈے کے ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے شروع ہوگی ۔

 اس تقرری سے متعلق  وارنٹ اور نوٹیفکیشن جسٹس رمن  کو پیش کر دیا گیا ہے۔ وہ ملک کے 48 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی حلف برداری 24 ؍اپریل کو ہوگی ۔


Share: